22 جنوری، 2025، 1:29 PM

ایران کی ترقی اور پیشرفت کو سامنے لانے میں میڈیا میں مؤثر کام کی ضرورت ہے، رہبر معظم

ایران کی ترقی اور پیشرفت کو سامنے لانے میں میڈیا میں مؤثر کام کی ضرورت ہے، رہبر معظم

رہبر معظم انقلاب نے حکومتی اور نجی شعبوں میں ہونے والی ترقی اور پیشرفت کو دنیا کے سامنے لانے میں میڈیا کو موثر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نجی شعبے سے وابستہ صنعت کاروں اور سرگرم کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذرائع ابلاغ میں بڑی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا وہ نجی شعبے کی ترقیوں کے حوالے سے ہونے والی نمائش میں جو رپورٹ دی گئی اور ہم نے سنی، کیا ہمارے نوجوان اور طلباء ان کے بارے میں جانتے ہیں؟ وہ افراد جو ملک میں موثر انداز میں کام کرنا چاہتے ہیں، کیا وہ جانتے ہیں کہ ایک چھوٹے شہر میں ایک چھوٹے یونٹ سے آغاز کرکے اسے چند گنا بڑھایا جاسکتا ہے؟ کیا ان ترقیوں کی خبر لوگوں تک پہنچ رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم پیشرفتوں اور خوابوں کی عملی تعبیر کو قوم اور دنیا کو دکھانے کے شعبے میں کمزور ہیں۔ ہمیں ایک میڈیا پروجیکٹ کی ضرورت ہے۔ یہ ایک الگ موضوع ہے، جس پر بیٹھ کر بات چیت اور غور و فکر کرنا چاہیے۔

News ID 1929763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • سید منیر حسین شاہ PK 14:15 - 2025/01/22
      0 0
      Masha Allah May God bless you with happiness
    • سید منیر حسین شاہ PK 14:15 - 2025/01/22
      0 0
      Masha Allah May God bless you with happiness